بھارتی عدالت کا فیصلہ حقیقت تبدیل نہیں کرسکتا، لداخ یونین ٹریٹری قبول نہیں، چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے نام نہاد لداخ یونین ٹریٹری کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو¿ نینگ نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ اور غیرقانونی طورپر لداخ یونین ٹریٹری سیٹ اپ قائم کیا، بھارت سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ چین کا رہا ہے، بھارتی عدالت کا فیصلہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ دوسری جانب ترکیے نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر 2 ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتا رہا ہے، مسئلہ کشمیرکو عالمی قوانین، یو این قراردادوں اوربات چیت سے حل کرناچاہیے۔ واضح رہ ےکہ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370کو ختم کرنےکی توثیق کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں