مستونگ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

مستونگ(صباح نیوز)مستونگ، کانک، شیرین آب شیخ واصل اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کانک، شیرین آب شیخ واصل اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز مستونگ سے 32 کلومیٹر دور مغرب کی جانب تھا۔رپورٹس کے مطابق شدت کم ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں