بولان میں ٹرالر کی ٹکر سے رکشے میں سوار 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ (آن لائن) بولان کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے رکشے میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بولان کے علاقے مچھ کے قریب پیر پنجہ کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے رکشے میں سوار 2 افراد لال بخش اور بابل موقع پر جاں بحق ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں