وزارت اعلیٰ ہونے کے باوجود جام کمال نے لسبیلہ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، حسن زہری

اوتھل (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ جام کمال خان ناظم ،وفاقی وزیر پھر تین سال کیلئے وزیراعلی بلوچستان رہے انکے والد محترم مرحوم وزیراعلی رہ چکے لیکن افسوس لسبیلہ کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ نہ تو ایم پی اے ہے اور نہ ہی ایم این اے اسکے باوجود بھی لسبیلہ کی عوام کیلئے جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں لسبیلہ کی عوام کو بھی چاہیے کہ ایک موقع وڈیرہ حسن جاموٹ کو دیا جائے تاکہ وہ اقتدار میں آکر عوام کی بے لوث خدمت کرسکے۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے عوام کو مبارک ہو پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے وڈیرہ حسن جاموٹ کو پی بی 22 لسبیلہ سے ٹکٹ جاری کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاکھڑا میں جلسہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پہلے لسبیلہ سے پی پی نصر اللہ رونجھو کوٹکٹ دیتی آرہی تھی لیکن وہ حال ہی میں دو کشتیوں میں سوار رہے اور پیپلز پارٹی سے دور ہے اور بھوتانی برادران کے قریب ہے جبکہ NA257 سے پاکستان پیپلز پارٹی نے میر عبدالقدوس بزنجو کے بھائی میر عبدالوہاب بزنجو کو ٹکٹ جاری کی ہے انشا اللہ لسبیلہ کے عوام 8 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں