بھارت کا پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ، دفتر خارجہ کی تصدیق
اسلام آباد (انتخاب نیوز) دفترخارجہ نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارت کی حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست وصول کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے یہ درخواست نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال لاہور کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔
Load/Hide Comments


