نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ برائے افغانستان کی تقرری، سلامتی کونسل میں قرار داد منظور

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد کی حمایت میں سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے ووٹ دیا، چین اور روس رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ افغانستان کیلئے یو این کے نمائندہ خصوصی کی تقرری کا مقصد افغان رہنماﺅں سے رابطے بڑھانا ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل سے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ بھی اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں