القسام بریگیڈ سے شدید جھڑپیں، اسرائیلی اسپیشل فورسز کے 20 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی اسپیشل فورسز کے مزید 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ القسام بریگیڈز کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھسنے والی صیہونی اسپیشل فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 20 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں القسام اور القدس بریگیڈز نے متعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں