شالیمارایکسپریس،مال گاڑی تصادم،ڈی ٹی او،ڈی ایس سی ملتان معطل
لاہور:پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس سہ پہر 4بجکر 10منٹ پر جھیٹہ بھٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب502ڈاؤن کی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے اور تمام مسافر محفوظ ترجمان ریلوے۔حادثے کے نتیجے میں اپ اینڈڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں مال گاڑی کی 2 کوچز اور شالیمار ایکسپریس کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہوگئی
Load/Hide Comments


