الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد مٹھی بھر مخصوص گروہ کی ہے جس کی کوئی وقعت نہیں، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے سینیٹ میں ایک مخصوص گروہ کی قرارداد غیر منطقی غیر آئینی اور بلاجواز ہے ایک تو ایوان میں صرف بارہ سینیٹرز نے جمعہ نماز کے وقفہ کے دوران عجلت میں چوری چھپے قرارداد پاس کرکے قوم کے جذبات سے کھیلا، ان کا یہ عمل نہ صرف ایوان بالا کے وقار کو مجروح کرتا ہے بلکہ جمہوریت کے لیے بھی نیک شگون نہیں نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ شفاف غیرجانبدارانہ اور بروقت انتخابات کو یقینی بنایا جائے ملک اس وقت شدید سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے جس کا واحد حل جمہوریت کے استحکام بروقت صاف شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات میں مضمر ہے الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے جس سے سینٹ قرارداد کا کوئی سروکار نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


