بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں ٹرین میں آتشزدگی ،4 افراد جاں بحق
ڈھاکہ (صباح نیوز)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ٹرین میں آتشزدگی سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے نائب سربراہ محی الدین نے بتایا کہ ٹرین میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چار بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کی ریپڈ ایکشن بٹالین کے سربراہ کھانڈیکر المعین نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے تیزی سے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ ٹرین سروس کچھ دیر کے لئے معطل بھی کرنا پڑی۔پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے کہا کہ کچھ لوگ انتخابی ماحول کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ عام انتخاب کے حوالے سے لوگوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


