نگران وزیراعظم کی ہدایت پر نو مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر نو مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی ۔کابینہ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی نگرا ن وفاقی وزیرِ قانون احمد عرفان کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ممبران میں داخلہ، اطلاعات اور انسانی حقوق کے وزرا ء بھی شامل ہیں۔ کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور ایسے واقعات کی آئندہ روک تھام سمیت اس حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں