اے این پی ضلع چمن کے صدر کا پشتونخوامیپ کے رہنماﺅں پر جان لیوا دھمکیاں دینے کا الزام
چمن (یو این اے) عوامی نیشنل پارٹی چمن کے صدر عبدالخالق حقمل و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 دن پہلے پی بی 51 چمن پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار اباسین خان اور پشتونخوا ملی عوامی کے رہنما ہمارے گھر رات 1 بجے تشریف لائے اور ہمیں پشتونخوا میپ میں شامل ہونے کی دعوت دی جو کہ میں پہلے سے ہی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر کی حیثیت سے اے این پی کا حصہ ہوں، اباسین خان نے رقم اور کاروبار کی آفر کی مگر میں نے یہ آفر ٹھکرا دی تو آخر میں اباسین خان دھمکیوں پر اتر آیا مجھے اور میرے خاندان کو مارنے کی دھمکی دی میں اور میرے خاندان نے ہمیشہ غلامی کی سیاست نہیں کی اور نہ آگے کرینگے ہم جمہوری لوگ ہیں کسی کی غلامی قبول نہیں ہے، اور نہ کوئی ہمارے ضمیر کو پیسوں سے خرید سکتا ہے میں باچا خان بابا کے پیروکار ہوں۔ عبدالخالق حقمل نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی ڈاکٹر حامد اور اباسین خان ہے۔ پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما خان امان اللہ خان اچکزئی ملک عمر غوث اچکزئی داد شاہ پژواک عبدالصادق کاریز وال اور اے این پی کے صوبائی اور ضلعی رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔


