کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، کیسکو
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 11جنوری کو سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازار اور اولڈجان محمدفیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روزجھل مگسی اور مستونگ گرڈاسٹیشن سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں پشین میں فیڈروںکی بائی فرکیشن اور نئے11kv فیڈروں کی تعمیر کے کاموںکے سلسلے میں 11جنوری سے 21جنوری تک روزانہ صبح 10بجے سے شام 5بجے تک کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دوران پشین گرڈاسٹیشن کے درویش آباد، لمڑان، ملازئی، منزکی، اولڈملک یار، نالی یاسن زئی ، ڈب خانزئی سراقلعہ فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ دریں اثناءنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی )کی جانب سے 220Kvسبی گرڈاسٹیشن پر 12جنوری کو(بروزجمعہ) صبح9بجے سے دن 12بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً160میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔


