لیبیا میں ’نامعلوم جنگی طیاروں‘ نے ترکی کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کردیا

لیبیا میں ’نامعلوم جنگی طیاروں‘ نے الوطیہ میں واقع ایئر بیس پر حملہ کرکے ترکی کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کردیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت (جی این اے) نے ترک عسکری مدد سے جنوبی فورسز سے کنٹرول حاصل کیا تھا۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لیبیا کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ اوطیہ فوجی اڈے پر جنگی طیاروں کی بمباری سے ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو شدید بمباری کی گئی۔
دوسری جانب جی این اے کےمخالف گروپ لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کے کمانڈر خلیفہ ہفتار نے کہا کہ ایئربیس پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا۔

اس حوالے سے ایئربیس کے قریب واقع ٹاؤن کے رہائشیوں نے بتایا کہ ایئربیس کی جانب سے دھماکوں کی آواز آرہی تھی۔واضح رہے کہ مئی میں طرابلس میں جی این اے نے ایل این اے سے الوطیہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا تھا۔

جی این اے نے 14 ماہ کی جنگ بندی کے بعد اچانک حملہ کرکے مذکورہ علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔
ایل این اے کے پاس اپنے دفاع کے لیے جدید ایئر ڈیفنس اور ڈرون کی ٹیکنالوجی حاصل تھی تاہم جی این اے کے حملے میں اسے ترکی کا بھرپور عسکری تعاون حاصل رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں