ترک علیحدگی پسند گروہ کو اپنی سرحدوں پر ٹھکانے بنانے نہیں دیں گے، ترک پارلیمنٹ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ اگر شمالی عراق کے کرد علاقے میں حکومتی پارٹیوں میں سے کوئی بھی PKK کے خلاف اپنا حمایتی رویہ تبدیل کرنے میں ناکام ہو جاتی ہے تو ترکیہ اضافی اقدامات کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم مزید اقدامات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے اگر PUK عراق میں سلیمانیہ کے خلاف ہماری پابندیوں کے باوجود PKK کے بارے میں اپنا حمایتی رویہ تبدیل نہیں کرتا ہے۔ ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے، فیدان نے کہا کہ عراقی حکام کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترک علیحدگی پسند گروہ کو اپنی سرحدوں یا کسی اور جگہ ٹھکانہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔PKK کے ارکان اکثر شمالی عراق میں چھپ کر ترکیہ میں سرحد پار حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ فیدان کا یہ تبصرہ حالیہ دنوں میں PKK کے تازہ حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں 21 ترک فوجیوں کی جانیں گئیں، جس کے بعد شمالی عراق اور شام میں تخریب کاروں کے ٹھکانوں پر ترکیہ نے حملے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں