اداروں پر حملہ کس نے کیا، جھوٹا سائفر لہرانے والے میدان میں آکر مقابلہ کرو، مریم نواز

خانیوال (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے مخالفین کو چیلنج کیا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والو ! آو¿ میدان میں آکر مقابلہ کرو ، میدان چھوڑ کر بھاگتے کیوں ہو۔ خانیوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف نے کہا تھا شہدا کی یادگاروں کو جلاو¿؟ کیا نواز شریف نے کہا کہ ڈنڈا لے کر پولیس والوں کی ہڈیاں توڑو؟ کیا نواز شریف نے کبھی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھایا؟ کیا نواز شریف نے کبھی جھوٹے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے؟ نواز شریف تم سے انتقام نہیں لے رہا۔ مریم نواز نے کہاکہ مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف اور ن لیگ نہیں ، کہتے تھے اتنی مہنگائی ہے تو کون مسلم لیگ ن کے لیے نکلے گا ، ن لیگ کے جلسے میں عوام کا سمندر بتاتا ہے کہ مہنگائی کا ذمے دار نواز شریف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے،جو میدان چھوڑ کر نہ بھاگے، سیاست میں اتارچڑھاو¿ آتا رہتا ہے، 2018 میں ہر جگہ دھاندلی تھی،خانیوال کے شیروں نے کسی کو گھسنے نہیں دیا، آج مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں،یہ بزدلوں کی طرح جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو 2018 میں ہرانے کیلئے آرٹی ایس کو بند کرنا پڑا، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، مسلم لیگ ن کے قائد کو جب اقتدار سے نکالا تو کیا جھوٹاسائفر لہرایا؟ کیا کبھی انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں پر حملہ کردو۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو آج تمہارے ساتھ ہو رہا ہے یہ نوازشریف کی وجہ سے نہیں ہو رہا، نوازشریف نے تو کہا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، جو نوجوان جیلوں میں ہیں ان کو حملہ کرنے کی ترغیب تم نے دی، آج لیول پلیئنگ فیلڈ کا الزام لگاتے ہو،انتقام کا الزام لگاتے ہو، نواز شریف تم سے انتقام نہیں لے رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں