سوراب میں کسٹم کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان پاکستان کسٹمز سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سوراب میں دو بسوں سے 7 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد۔ سامان میں چھاپہ، سگریٹ، ڈرائی فروٹ، خروردنی اشیا، کپڑا شامل ہیں۔ خضدار کسٹم کی سوراب کے مقام پر اسمگلروں کیخلاف کارروائی میں ایف سی کا بھی تعاون رہا۔ اطلاعات کے مطابق کلیکٹر انفورسمنٹ خضدار محمد سلیم میمن اور ایڈشنل کلیکٹر ساجد بلوچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کلیکٹر بختیار میمن اور ٹیم نے سوراب کے مقام پر دو مسافر کوچ کو تعاقب کے بعد روک کر بڑی تعداد میں غیر ملکی سامان برآمد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں