چمن دھرنا کوئی زبردستی ختم نہیں کرسکتا، نہ ہی ٹرانسپورٹ چھوڑیں گے، ترجمان آل پارٹیز
چمن(یو این اے )چمن آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کا پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ سسٹم کے خلاف دھرنا 103 دن میں داخل ہوگئی اور تجارتی سرگرمیاں بھی 2 ماہ سے بدستور معطل ہے ترجمان صادق اچکزئی کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاجی دھرنا ہمارا قانونی حق ہے ہمیں کوئی زبردستی نہیں ہٹا سکتے ٹرانسپورٹ کی بندش کا فیصلہ دھرنا کے لاکھوں شرکا کا فیصلہ ہے ٹرانسپورٹ یونین ہمیں اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ڈرائیں چمن کے غریب اولس کا روزگار پچلے 3 ماہ سے بدستور بند ہے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں خودکشیاں کررہے ہیں لیکن بے حس حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا ہم کسی صورت دھرنا ختم نہیں کریں گے اور یہ دھرنا تب تک جاری رہیگی جب تک حکومت پاسپورٹ کا فیصلہ واپس نہیں لیتا ۔
Load/Hide Comments


