اشاروں پر چلنے والے سہولت کاروں کیلئے دروازے بند کریں گے، میر حمل کلمتی

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر اور میر کاروان کے زیر اہتمام پدی زر شیڈ میں ماہی گیر کارنر جلسہ منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں ماہیگیروں نے شرکت کی، ماہی گیر کارنر جلسے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے امیدوار برائے حلقہ پی بی 24 گوادر میر حمل کلمتی، میر کاروان کے سربراہ میر ارشد کلمتی، بی این پی کے مرکزی ماہی گیر سیکرٹری خداداد واجو،حمید حاجی، ماجد سہرابی، کہدہ علی، میر یعقوب بزنجو کاروان کے رہنما محمد جان بلوچ، جلیل رسول بخش نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 8 فروری کے دن ایک بھر عوام حمل کلمتی کو منتخب کرکے مخالفین کو شکست دے کر ثابت کریں گے کہ اشاروں پر چلنے والے سہولت کاروں کے لیے ہمیشہ دروازہ بند کریں گے، اپنے پانچ سالہ ایم پی اے شپ کے دوران میں نے ہر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کروائے جب گوادر کے ماہی گیر مسائل کے انبار سے دوچار تھے تو میں اور میرے لیڈر سردار اختر مینگل نے ماہی گیروں کے لئے آواز بلند کی اور آئندہ بھی چٹان کی طرح گوادر کے عوام کے لیے کھڑا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں