آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا

دبئی: ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء سے متعلق اہم فیصلہ آئی سی سی کے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔ آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کورونا وائرس کے سبب ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی جمعے کی ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں