استنبول کے ایک چرچ پر نقاب پوش مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) استنبول کے ضلع سریر میں ایک چرچ پردو نقاب پوش بندوق برداروں کے حملے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نےٹوئٹر پرایک بیان پوسٹ کیا،جس میں یرلیکایا نے بتایا کہ اتوار کے روز سانتا ماریا چرچ میں عبادت کے دوران حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:40 بجے کے قریب کیا گیا۔سی این این کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ نے اس گھناو¿نے حملے کی شدید مذمت کرتے کہا کہ ”بڑے پیمانے پر تفتیش“ شروع کر دی گئی ہے اورحکام دونوں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ترکی کے وزیر انصاف ٹنک نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیف پبلک پراسیکیوٹر اوردو دیگر سرکاری وکیلوں کو واقعے کی تحقیقات سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حملہ کرنے والے مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کثیرجہتی اورمحتاط اندازمیں کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں