کوئٹہ میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے زیر اہتمام انتخابی ریلیاں
کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں ،ریلیوں میں پارٹی کے امیدواروں اور کارکنان نے شرکت کی۔پی ٹی آئی کے زیر اہتمام اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کے حق میں صوبائی سیکرٹریٹ سے پی ٹی آئی رہنماءسالار کاکڑ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو شہباز ٹاو¿ن ائیرپورٹ روڈ سے ہوتی ہوئی واپس پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار پی ٹی آئی کے رہنماءاور کارکنوں سمیت آزاد امیدواروں نے شرکت کی دوسری جانب جماعت اسلامی کی ریلی ضلعی امیر اور پارٹی امیدوار نور علی اور ملک عبد الرحیم ناصر کی قیادت میں شہر کے علاقے نواں کلی سے نکالی گئی ،گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار وں پر مشتمل شرکاء نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ،ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے نواں کلی کے انتخابی دفتر پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔


