عمران خان کو صاف اور شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا ، انصاف لائرز فورم بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم بلوچستان کے جنرل سیکرٹری شمس الرحمن رند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارے قائد عمران خان کو صاف اور شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا اور نہ ہی ان کے وکلاءکو ان کے کیس کی پیروی کرنے کی اجازت دی جارہی ہے جو قانون اور انصاف کے بنیادی حقوق کے منافی اقدام ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز ججز اس کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالحکیم زرین ایڈووکیٹ سمیت دیگر کے ہمراہ سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ عمران خان کو عرصہ دراز سے قید رکھا گیا ہے اور انہیں اپنے وکلاءکو انکا کیس لڑنے نہیں دیا جا رہا اور نہ ہی صاف اور شفاف ٹرائل کا حق دیا جارہا ہے یہ اقدامات آئین اور قانون کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ عمران خان کو جلد سے جلد سزا دینے کی کوشش کی جارہی ہے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو ہم مشاورت کریں گے اور ہر حال میں عمران خان کا ساتھ دینگے اسطرح کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیںعمران خان سے اپنے تحفظ کا حق چھینا جا رہا ہے اس لئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہماری اپیل ہے کہ وہ عمران خان کے وکلاءکو انکا کیس لڑنے کی اجازت دیں۔


