قومیت اور عصبیت کے نام پر لوگوں میں نفرتیں پھیلائی گئیں، غفور حیدری

قلات (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل واین اے 261 سے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے تیار ہے ،بھرپورمینڈیٹ کے ساتھ آئیں گے ، قوم کو جمعیت علما اسلام ہی بہتر نمائندگی دے سکتی ہے ، اقتدار میں آکر ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے قلات میں این اے 261 و پی بی 36 کے میڈیا سیل دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام میدان سجنے کے انتظار میں ہے ہمارے مخالفین کو شکست ہوگی کیونکہ اب دنیا بدل چکی ہے لوگوں میں شعور آچکا ہے قومیت اور عصبیت کے نام پر لوگوں کو ابھارنے سے نفرتیں بڑھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ، بھائی چارگی اور اخوت قائم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام کی اکثریت ہے اور ہمارے نامزد امیدوار جیتنے کی پوزیشن میں ہے چاہتے ہیں کہ صاف وشفاف الیکشن ہوں اور ہر کوئی اپنی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ سامنے آئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی مشکلات بہت زیادہ ہے آئی ایم ایف کے چنگل سے پاکستان کو نکالنا ہوگا ورنہ ہماری معیشت روز بروز بگڑتی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں