یمن میں حوثیوں کے ڈرونز اور گرانڈ اسٹیشن پر امریکی حملے

صنعائ(این این آئی)یمن میں حوثیوں کے ڈرونزاور گرانڈ اسٹیشن پر امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ کام نے بتایاکہ فورسز نے یمنی حوثیوں کے گراﺅنڈ اسٹیشن اور 10 ڈرونز کو اپنے دفاع میں نشانہ بنایا۔امریکی سینٹ کام کے مطابق حوثیوں کے گرانڈ اسٹیشن اور ڈرونز تجارتی اور امریکی نیوی کے جہازوں کے لیے خطرہ تھے۔دوسری جانب امریکا کے اعلی فوجی کمانڈر جنرل ایرک کوریلا نے خطے کی صورتحال غیر معمولی ہونے کے باعث بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق انہوں نے سعودی آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی۔اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، معاہدوں اور تعاون پر تبادلہ خیال اور مشرق وسطی میں بڑھی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں