بنوں میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب سے 10 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد

پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے خدری مامند خیل میں سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک شاہ محمد وزیر کے انتخابی جلسہ گاہ کے قریب سے 10 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے باعث انتخابی جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بنوں شہر میں ملک شاہ محمد کے گھر کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں