پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گا، مشعال ملک
اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5فروری کو کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا، پاکستان کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے تمام طبقات کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہے، بھارت سیاسی اورحریت رہنماﺅں کی آواز دبانے کے لئے کوشاں ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ہندوﺅں کی آبادکاری کے اقدامات کررہا ہے، مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو شہید کیا جارہا ہے، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو مذہبی رسومات ادا نہیں کرنے دے رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے۔
Load/Hide Comments


