میانمار بارڈر گارڈ پولیس کے مزید 37 ارکان نے بنگلا دیش میں پناہ لے لی
ینگون(صباح نیوز)میانمار بارڈر گارڈ پولیس کے مزید 37 ارکان نے بنگلہ دیش میں پناہ لے لی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پناہ لینے والے میانمار بارڈر گارڈ پولیس ارکان کی تعداد 95 ہوگئی ۔رپورٹس کے مطابق صبح میانمار فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 بنگلادیشی زخمی ہوگئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان چند دنوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


