یمن میں دھماکہ خیز مواد لے جانیوالی حوثیوں کی کشتیوں پر امریکا کے فضائی حملے
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ منگل کی صبح یمن میں دھماکہ خیز مواد لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی حوثیوں کی کشتیوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سینٹر کمانڈ کی جانب سے جاری کے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں امریکی نیوی کے بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی تھیں اس لیے یہ کارروائی دفاع میں کی گئی۔سمندری سفر کے حوالے سے کام کرنے کرنے والی تنظیم یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) اس کو یمن کے مغربی علاقے حدیدہ میں ایک واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادی حوثیوں کے خلاف حملے کر رہے ہیں جنہوں نے اعلان کر رکھا ہے کہ سمندری ٹریفک کو بند کر دیا جائے کیونکہ اس سے اسرائیل جنگ کی حمایت ہوتی ہے۔اب تک ہونے والے حملوں کی امریکہ اور برطانیہ نے قیادت کی جبکہ آسٹریلیا، بحرین، ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کی جانب سے ان کے لیے مدد فراہم کی گئی۔ اکتوبر میں حماس کے حملوں کے فوراً بعد ہی اسرائیل نے غزہ میں ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا تھا۔


