میرے دور میں ایران حملہ کرنے سے پہلے واشنگٹن کو مطلع کرتا تھا،ڈونلڈٹرمپ
واشنگٹن(آئی این پی ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے اوائل میں عراق میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے ایرانی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی اڈے پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نواز مسلح ملیشیاں کی جانب سے امریکی افواج پر گزشتہ ہفتے کیے گئے حملے پہلے ایسے نہیں ہوتے تھے، بطور صدر میرے اقدامات نے تہران کو کسی بھی حملے سے پہلے واشنگٹن کو مطلع کرنے پر مجبور کیا تاکہ کسی بڑی کشیدگی سے بچا جا سکے۔
Load/Hide Comments


