15 سالہ فلسطینی بچے نے خیمے میں بجلی پیدا کرلی، نیوٹن آف غزہ کا خطاب دیدیا گیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) 15 سالہ فلسطینی بچے نے خیمے میں بجلی پیدا کرلی، غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اسی دوران 15 سالہ فلسطینی بچے نے اپنے خیمے میں بجلی پیدا کرکے سب کو حیران کردیا۔فلسطین میں جہاں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے انفرااسٹرکچر تباہ اور بنیادی ضرورتیں ختم ہوگئی ہیں وہیں غزہ بھی تاریکی میں ڈوب گیا ہے لیکن اس مشکل مرحلے میں ایک 15 سالہ بچے نے خیمے میں بجلی پیدا کرلی جسے ‘نیوٹن آف غزہ’ کہا جارہا ہے۔ غزہ میں 15 سالہ بچہ جس کا نام حسام العطار اسرائیلی بمباری کی وجہ سے بے گھر اور تعلیم سے محروم ہے ، حسام العطار غزہ میں جاری جنگ کے دوران جان بچانے کیلئے ایک خیمے میں مقیم ہے، جہاں حسام نے اپنے خیمے کو بنیادی آلات کے ساتھ ہوا کی مدد سے بجلی پیدا کرکے روشن کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں