الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 70 نشستوں کے سرکاری وحتمی نتائج جاری کردیے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر اب تک قومی اسمبلی کی 70 نشستوں کے سرکاری وحتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر آزاد امیدوار، 18 نشستوں پر مسلم لیگ (ن)، 24 نشستوں پر پیپلزپارٹی جبکہ ایک ایک نشست پر ایم کیو ایم، پاکستان مسلم لیگ، جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آفیشل ویب سائیٹ پر قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج کا اعلان مرحلہ وار شروع کردیا ہے تاہم یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ قومی اسمبلی کے اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہورہا ہے۔
Load/Hide Comments


