پاکستان کے عام انتخابات، یورپی یونین نے بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو امریکا اور یورپی یونین نے خوش آئند قرار دیا ہے، تاہم، یورپی یونین نے پاکستان کے انتخابات 2024 میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ یورپی یونین کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش نظام کی رکاوٹوں کے باوجود اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے پاکستانی عوام کی شرکت جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔یورپی یونین کی جانب سے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیرمقدم بھی کیا گیا۔
Load/Hide Comments


