ایران، اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ پر لاکھوں افراد کا اجتماع، اسرائیل کیخلاف نعرے بازی

تہران: (انتخاب نیوز) ایرانی دارالحکومت تہران میں اسلامی انقلاب کی 45سالگرہ کےموقع پر لاکھوں افراد کا اجتماع، فضا اسرائیل مردہ باد کےنعروں سے گونجتی رہی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہریوں نے امریکا اور اسرائیل کے قومی پرچم نذرآتش کرکے اپنے غم وغصے کااظہارکیا، اس موقع ایرانی ساختہ میزائل ڈرونزاور دیگر جنگی اسلحہ کی نمائش ،پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا قومی ٹی وی پر قوم سے خطاب ، امریکا اور اسرائیل کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا، ابراہیم رئیسی نے غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے پر اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں