پشاور کے حلقہ پی کے 79 سے کامیاب امیدوار جلال خان افغان شہری نکلے

پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور کے حلقے پی کے 79 سے کامیاب امیدوار جلال خان افغان شہری نکلے۔پولیس ذرائع کے مطابق جلال خان کا تعلق افغانستان سے ہے، جلال خان پر اغوا کا مقدمہ درج تھا۔جلال خان ن لیگ کے ٹکٹ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اس حوالے سے جلال خان نے بتایا کہ افغان نہیں پاکستانی شہری ہوں، بے بنیاد خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے جلال خان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور سلیم خان کو شکست دی تھی۔جلال خان 16031 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تیمور سلیم خان 11495 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں