بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو نجی گفتگو کے دوران گالی دے دی

دوطرفہ گفتگو کے دوران امریکی صدر بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اتنے تنگ آگئےکہ نیتن یاہو کو گالی دے دی۔خیال رہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنےکی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن نیتن یاہو نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔امریکی قومی سلامتی کونسل نے بائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو کو گالی دینےکی خبر کی تردید کی ہے اورکہا ہےکہ دونوں کے بعض امور پر اختلافات ضرور ہیں لیکن دونوں کی دوستی کئی دہائیاں پرانی ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہےکہ دونوں رہنما عوام کے سامنے اور نجی طور پر ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں