امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی معطل، درجنوں پروازیں منسوخ
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں شدید برفباری نے معمولات زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا۔ امریکا کے شمال مشرقی ساحلوں سے اٹھنے والے برفانی طوفان کے باعث اہم شاہراہیں برف سے ڈھک گئیں۔مسلسل برفباری کے باعث درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ ویسٹ ورجینیا اورنیو انگلینڈ کے تین کروڑ شہریوں کے لیے برفانی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے،محکمہ موسمیات نے 6 سے دس انچ تک برف پڑنے کی پیشگوئی کردی۔
Load/Hide Comments


