جنرل الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 47.6فیصد رہا ،فافن
کراچی(این این آئی)غیر سرکار ی تنظیم فافن نے ووٹر ٹرن آوٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جو کہ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں مجموعی ووٹر ٹرن آٹ 47.6 فیصد رہا، الیکشن 2018 میں ووٹرز کی شرح 52.1 فیصد تھی، الیکشن 2024 میں 6.06 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،2018 الیکشن کی نسبت 58 لاکھ زیادہ ووٹنگ مگر شرح کم رہی،قومی اسبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آٹ تھرپارکر میں رہا،این اے 214 تھرپارکر میں ووٹرز ٹرن آٹ 70.9فیصد رہا،سب سے کم ٹرن آٹ این اے 42جنوبی وزیرستان میں 16.3فیصد رہا، اسلام آبادمیں ٹرن آٹ 54.2فیصد رہا، 2018 میں 58.3فیصد تھا۔
Load/Hide Comments


