امریکی ریاست میں منعقدہ پریڈ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 21 زخمی

کینساس(یو این اے)امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس میں سپر بال فتح پریڈ کے اختتام پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 21 زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تر کی حالت خطرے میں ہے جبکہ زخمیوں میں شامل 9 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔کینساس میں فتح کی پریڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 21 زخمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کینساس سٹی کے مرکز میں واقع ٹرین اسٹیشن کے قریب کی گئی جہاں ہزاروں شائقین سپر بال فتح کے جشن میں نکالی گئی پریڈ دیکھنے کے لیے جمع تھے، فائرنگ کے وقت کینساس سٹی چیفس کے کھلاڑی بھی اسٹیج پر موجود تھے، فائرنگ شروع ہوتے ہی پریڈ دیکھنے والا ہجوم، میئر اور ان کے خاندان سمیت دیگر افراد کو جان بچانے کیلئے وہاں سے بھاگنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں