بھارتی ریاست میں مردہ سمجھی جانیوالی خاتون جلانے سے قبل زندہ ہوگئی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ میں مردہ سمجھی جانے والی خاتون اپنی چتا کے جلنے سے چند منٹ قبل زندہ ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اڑیسہ کے شہر برہم پور میں یکم فروری کو پیش ا?یا جہاں 52 سالہ خاتون اپنے گھر میں آگ لگنے سے جھلسنے کے باعث شدید زخمی ہوگئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہر انہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے خاتون کا جسم 50 فیصد تک جھلسنے کے حوالے سے بتایا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون غریب خاندان سے ہے جس کا شوہر علاج کروانے کی سکت نہ رکھنے کے باعث اسے گھر لے گیا جہاں وہ کچھ دن تک زندگی اور موت کی کشمکش سے دوچار رہی۔
Load/Hide Comments


