بھارت میں شیر کے پنجرے میں داخل ہوکر تصویر لینے والا شخص ہلاک
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں راجستھان کے علاقے الور سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ پرہلاد گجر نامی ایک شخص شیر کے پنجرے میں داخل ہو کر خونخوار جانور کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کی۔سری وینکٹیشورا زولوجیکل پارک کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ شخص نے شیر کی نگرانی کرنے والے ملازم کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے 25 فٹ سے زیادہ اونچے پنجرے میں چھلانگ لگا دی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجرے میں موجود ڈونگل پور نامی شیر نے نگران کے پہنچنے سے پہلے ہی پرہلاد گجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے تاکہ یہ بھی پتہ چل سکے کہ آیا متاثرہ شخص جب شیر کے پنجر میں داخل ہوا تو نشے کی حالت میں تو نہیں تھا۔
Load/Hide Comments


