بلوچستان میں حکومت سازی سرفراز بگٹی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے بلوچستان سے نو منتخب امیدواران کی میر سرفراز بگٹی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک۔ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان کے اعزاز میں پر تکلف عشایے کا اہتمام۔ عشایئے میں صوبائی صدر پیپلز پارٹی چنگیز جمالی، نواب ثنا اللہ زہری، ظہور بلیدی، سردار سرفراز ڈومکی، میر صادق عمرانی شریک۔ ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی اراکین نے کہا کہ مرکز کے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بلوچستان میں بھی اپنی حکومت بنائیں گے۔ بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کی نمبرز گیم مکمل ہے۔
Load/Hide Comments


