مودی کیلئے بڑی پریشانی، سپریم کورٹ کا الیکشن سے قبل تاریخی فیصلہ
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی سپریم کورٹ کے ایک تاریخ ساز فیصلے نے مودی اور ان کی جماعت بی جے پی کو الیکشن سے قبل مشکل میں ڈال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سیاسی جماعتوں کو لامحدود اور گمنام عطیات دینے کی اجازت کے 7 سال پرانے انتخابی فنڈنگ سسٹم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے نئے بانڈز کے اجرا پر پابندی عائد کردی۔چیف جسٹس ڈی وائی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے فیصلے میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو بھاری چندہ دینے والا فرد یا کمپنی ریاست کی پالیسی سازی پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے اس لیے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔عدالت نے ایس بی آئی کو مزید بانڈز جاری نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی اب تک خریدے گئے بانڈز کے خریداروں کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔
Load/Hide Comments


