الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی سختی سے تردید کردی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کسی بھی عہدیدار نے کمشنر راولپنڈی کو کبھی کوئی ہدایت جاری نہیں کی، کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او ہوتا ہے نہ آر او اور نہ پریزائیڈنگ آفیسر اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکیٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے، تاہم الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کروائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں