مینڈیٹ چوری کا ذمے دار نام نہاد نگران وزیراعظم یا وزیراعلیٰ نہیں ریاست کا سربراہ ہے، سردار اختر مینگل
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ میں ہمارے مینڈیٹ چوری کاالزام نام نہاد نگران وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو نہیں دوں گا اس ذمہ دار ریاست کا سربراہ ہے ،7کو 704اور 8کو814والا کھیل صرف بلوچستان نہیں پورے ملک میں کھیلا گیا ، 2018میں فیض آباد جبکہ 2024میں فیصل آبادیوں کو کامیاب کرایا یہ سب نکے کے آبا کے کمالات ہیں میں کوئٹہ مستونگ قلات خضدار اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے کارکنوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی اور چار جماعتی اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا لیکن انہیں فرشتوں نے ووٹ نہیں دیا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے چار جماعتی اتحاد کے زیراہتمام دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی ،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، عبدالخالق ہزارہ ،نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے بھی خطاب کیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں چار جماعتی اتحاد کے اکابرین کا شکر گزار ہوں اور تمام حاضرین کا بھی شکر گزار ہوں اور ان خواتین کا بھی شکر گزار ہوں جو کہ وہ سردی میں بھی دھاندلی کے خلاف گھروں سے نکل کر یہاں موجود ہیں میں کوئٹہ مستونگ قلات خضدار اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے کارکنوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی اور چار جماعتی اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا لیکن انہیں فرشتوں نے ووٹ نہیں دیا انہوں نے کہا لگتا ہے کہ بنگلہ دیش بھی محمود خان اچکزئی اور چار جماعتی اتحاد کے رہنماوں نے توڑا ہے اس ملک میں جتنے بھی نوجوان لاپتہ ہے یا ہزارہ برادری کا قتل ہوا ہے ان سب کے ذمہ دار بھی ہم ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوارو تھے جنہوں نے 7ووٹ حاصل کیے ان کو 704بنا دیا جنہوں نے 8ووٹ حاصل کیے ان کو 814بنا دیا یہ کرشمہ صرف بلوچستان میں نہیں بلکہ پورے ملک میں یہ کھیل کھیلا گیا 2018میں فیض آباد جبکہ 2024میں فیصل آبادیوں کو کامیاب کرایا یہ سب نکے کے آبا کے کمالات ہیں ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ اگر سزا دینی ہے دھاندلی کا تو صرف آر او اور ڈی آر او کی بجائے اسکی سزا کور کمانڈر کو دینی چاہیے اور سیکٹر کمانڈ اس کے ذمہ دار ہے اگر غصہ نکالنی ہے تو آئی ایس آئی کے حوالدار پر غصہ نکالے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے عیوض ہمارے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح کے مسلم لیگ کو بھی نہیں بخشا اسکو کئی حصوں میں تقسیم کیا مجیب الرحمان نے اکثریت حاصل کیا لیکن اس کو اقتدار دینے کے بجائے پاکستان کو دولخت کردیا گیا انہوں نے کہا کہ 2024کے انتخابات جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ہے جب میاں صاحب کا ووٹ چوری ہوتا ہے تووہ یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو جب بلوچستان کے لوگوں کا مینڈیٹ چوری ہوتا ہے تووہ خاموشی اختیار کرتا ہے انہوں نے کہا جب ہمارے خواتین اپنے پیاروں کے بازیابی کیلئے اسلام آباد جاتے ہیں تو انہیں بے عزت کیا جاتا ہے میں اس تمام خرابی کے ذمہ دار نا تو نام نہاد نگران وزیر اعظم نگران وزیر اعلی کو اس کا الزام دیتا ہوں بلکہ اس کا اصل ذمہ دار پاکستان فوج کے سربراہ ہے جن کی دخل اندوزی کی وجہ سے آج ہم سب سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ کمشنر اسلام آباد نے دھاندلی کا اعتراف کرلیا ہے جو بہت بڑی غیر ت کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو مبارک باد دیا ہے کہ آپ جیت گئے تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ سیٹ جس کا ہے اس کو دو میں نے نہیں جیتا انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی معاملات میں مداخلت بند نہیں کیا جاتا ہمارے لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا جاتا ہم اس وقت تک کسی کے ساتھ حکومت میں شامل نہیں ہوں گے ہمارے لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ڈیتھ سکواڈ جو سرکاری سرپرستی میں چل رہی ہے انکے خاتمہ تک ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے ۔


