چار جماعتی اتحاد کی کال پر بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال، مرکزی شاہراہیں بند
کوئٹہ (انتخاب نیوز) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف چار جماعتی اتحاد کی کال پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پہیہ جام ہڑتال کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معطل۔ چارجماعتی اتحاد کے مرکزی کال پر حالیہ دھاندلیوں کیخلاف بی این پی کوئٹہ کے جانب سے کوئٹہ میں درخشاں اسکیم کے مقام پر ہرقسم کے لیے ٹریفک کو بند کیاگیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آر سی ڈی روڈ خضدار کوشک ایریا سے ہر قسم کے آمد رفت کے لیے بند۔دالبندین امیں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف چار جماعتی اتحاد کی کال پر نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے کارکنوں نے مشرقی بائی پاس دالبندین میں ٹائر جلا کر پاک ایران آر سی ڈی شاہراہِ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ بارکھان میں بھی چار جماعتی اتحاد کے کال پر قومی شاہراہ بلاک، رکنی میں بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک ۔وڈھ میں بھی چار جماعتی اتحاد کی اپیل پر مرکزی شاہراہ وڈھ بازار کے مقام سے ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اورماڑہ میں چار جماعتی اتحاد کی کال پر بی این پی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان بھر کی طرح اورماڑہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر بھی مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجاً بند کر دیا گیا ہے۔ قلات میں مغل چوک پر بی این پی کے کارکنوں نے دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے جس کے باعث دونوں جانب گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔ چمن میں بھی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ 4 جماعتی اتحاد کی کال پر بلوچستان میں تاریخ کی بدترین انتخابی دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر مکمل پہیہ جام ہڑتال۔ بلوچستان کا سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع۔ صوبائی دارلحکومت کو دوسرے شہروں سے ملانے والے تمام شاہراہیں بھی مکمل بلاک۔ کوژک، یارو، سید حمید کراس، کچلاک، بوستان، بلیلی کے مقام پر شاہراہیں بلاک۔ خضدار، لسبیلہ، قلات، مستونگ، وڈھ، حب کے مقام پر بھی شاہراہیں بلاک۔ تربت، ہوشاب، سوراب، پنجگور، تربت، سبی، نصیر آباد، بولان کے مقام پر بھی شاہراہیں بلاک۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آر او آفس کے باہر 4 جماعتی اتحاد کا دھرنا دسویں روز بھی جاری۔ دھرنے میں پی کے میپ، بی این پی، نیشنل پارٹی، ایچ ڈی پی کے کارکن شریک۔ 4 جماعتی اتحاد کے رہنما آج احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کا دھرنا، نصیر آباد کے مقام پر جے ڈبلیو پی کا دھرنا جاری ہے۔


