غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 70 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ (صباح نیوز) غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 29,092 ہوگئی ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھوی کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 29,092 ہوگئی ہے، فلسطینی وزارت صحت نے کے مطابق مجموعی زخمیوں کی تعداد 69,028 ہوگئی ہے۔ اسرائیل نے کسی بھی جنگ میں اب تک فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جسے بمباری کی زد میں لاتے ہوئے قتل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں