برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔پرنس ولیم کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، مشرق وسطیٰ کے اس تنازع میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔پرنس ولیم نے کہا کہ میں بھی باقی سب کی طرح اس جنگ کا جلد ازجلد خاتمہ چاہتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے، یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالی بھی رہا ہوں۔ خبرایجنسی کے مطابق سیاسی معاملات میں برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا بیان غیر معمولی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں