بہاولپور کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

لاہور (انتخاب نیوز) بہاولپور کے قریب کراچی سے ساہیوال جانے والی مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ بہاولپور کے قریب ڈیرہ نواب کے قریب پیش آیا، حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاﺅن ٹریک بند ہوگیا اور کراچی سے آنے اور جانیوالے گاڑیاں روک دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کو خانپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا، ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس سمہ سٹہ پر روک لی گئی۔ اس کے علاوہ فرید ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور پاکستان ایکسپریس کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں