رشی سونک نے برطانوی اسکولوں میں موبائل فون کا استعمال روکنے کی پالیسی کی حمایت کردی
لندن(این این آئی) برطانیہ نے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کو روکنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا تھاکہ اس پالیسی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا اور طلبہ کے رویے کو بہتر بنانا ہے۔اسی سلسلے میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پابندی کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے ہونے والی پریشانی کو اجاگر کیا۔
Load/Hide Comments


